top of page

:نو نقد نہ تیرہ ادھار۔۔۔۔۔۔

Writer's picture: Anayat BukhariAnayat Bukhari

جناب صدر ممنون حسین سید نماز استسقاء ادا کر رہے ہیں

نو نقد نہ تیرہ ادھار۔۔۔۔۔۔۔:


جناب صدر ممنون حسین نے ایوان صدر میں خشک سالی کے خاتمہ کے لئے نماز استسقاء ادا کی۔ الحمد للہ! اس سے قبل بھی وہ اسکا اہتمام کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے قوم سے بھی اسکی اپیل کی ہے البتہ حکم جاری نہیں کیا۔ شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ وہ جنرل ضیاءالحق اور مشرف کی طرح کے صدر نہیں ہیں۔ بہر حال انہوں نے ایک مثال قائم کر دی ہے اب قوم کو بھی چاہیئے کہ وہ اسکی پیروی کرتے ہوۓ اللہ کے حضور توبہ کریں اور خشک سالی کے خاتمہ کے لئے دعا کریں۔


آجکل انخابی جلسے بھی ہو رہے ہیں اور ہر جلسہ میں عوام کے ساتھ نئے وعدے کئے جا رہے ہیں ۔ ووٹ کے بدلے عوام کی قسمت بدلنے کے سبز باغ بھی دکھاۓ جا رہے ہیں۔ یہ سب تو ادھار ہے۔۔۔۔۔۔۔ کیا ہی اچھا ہو کہ جلسوں میں عوامی اجتماع سے فائدہ اٹھاتے ہوۓ اجتماعی توبہ کی جاۓ اور نماز استسقاء کا اہتمام بھی کیا جاۓ۔ یہ وہ نقد ہے جو بلا کسی اضافی خرچ کے ملک و قوم کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔


ہو سکتا ہے اللہ ہماری اس اجتماعی آہ و زاری کو قبول کرتے ہوۓ ہمیں با ران رحمت سے نواز دے اور آنے والے پانی کے بحران کو بھی ٹال دے۔

یقینا ہمارا رب بڑا کریم ہے۔ مانگ کر تو دیکھو! اگر ہم سچے دل سے توبہ کریں گے، اجتماعی طور پر اس سے مانگیں گے تو وہ ہماری دعا رد نہیں کرے گا۔ ان شاءاللہ وہ ہمیں اور ہمارے پیارے وطن کو تمام بحرانوں سے نکالنے کے اسباب پیدا کر دیگا۔ عوام الناس کو بھی چاہیئے کہ وہ اپنے رہنماؤں کو اس طرف متوجہ کریں۔ جو کام آج کر سکتے ہیں اسے کل پہ کیوں ٹالا جاۓ؟


پاکسوچ اپنائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکسوچئے

17 views0 comments

Recent Posts

See All

گمان

https://www.facebook.com/permalink.php?story_fbid=2277218209001739&id=568666729856904&notif_id=1555457837610617&notif_t=page_post_reaction

Comentarios


© 2019 by Anayat Bukhari

bottom of page