top of page

مارچ 23 1940- 2019

Writer's picture: Anayat BukhariAnayat Bukhari

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم مسلمان شہداء کے لواحقین کو دلاسہ دیتے ہوئے

23 مارچ 1940-2019:

23 مارچ 1940 وہ دن ہے جب لاہور کے منٹو پارک میں (اب مینار پاکستان) مسلمانوں کے لئے الگ وطن کی قرارداد پاس کی گئی تھی۔ اسے قرارداد لاہور کہا جاتا تھا اور بعد میں قرارداد پاکستان کے نام سے مشہور ہوئی۔ قرارداد پاکستان کے پاس ہوتے ہی ہندوستان بھر کے مسلمان اس کی تعبیر کے حصول میں مصروف ہو گئے اور صرف سات سال چار ماہ میں الگ وطن پاکستان حاصل کر لیا۔


اس وقت کے حامیوں میں سے کئی مخالفین بن گئے اور مشرقی پاکستان الگ ہو گیا۔ کئی کامیابیوں کے باوجود ان نا کامیوں کو نظر انداز کرنا عقلمندی نہیں۔


پاکستان کے قائم ہونے کے بعد 72 برس میں ملا ئشیا اور چین کی طرح آگے کیوں نہ بڑھ سکے؟ کیا کوئی ایک فرد یا ایک گروہ اسکا ذمہ دار ہے؟


ہر گز نہیں! ہم من حیث القوم سب ہی اسکے زمہ دار ہیں۔ ہم پاکستان کو وہ محبت نہ دے پائے جسکا حقدار پاکستان تھا۔ عوام ہوں یا خواص، افراد ہوں یا ادارے سب ہی نے اسے لوٹ کا مال سمجھ لیا۔ اگر اسے اللہ کی عطا کردہ نعمت سمجھ کر چلتے تو پاکستان چین اور ملائشیا سے اتنا آگے ضرور ہوتا جتنا ان سے پہلے آذاد ہوا۔


اس 23 مارچ کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم ، حکومت اور عوام سے سبق ضرور حاصل کرنا ہو گا جنہوں نے اپنے عمل سے ثابت کر دیا کہ نیوزی لینڈ سب رہنے والوں کا ہے اور انصاف دروازے پر پہنچایا جانا چاہئے۔ زندگی سب کی ہی قیمتی ہے اور عزت سب کی برابر ہے۔ دہشتگرد سب کا دشمن ہے اور سلامتی سب کا حق ہے۔


یہ سب تو اسلام ہمیں چودہ صدی قبل بتا چکا ہے۔ 72 برس قبل ہم نے اس کا تجربہ کرنے کے لئے ملک بھی حاصل کر لیا۔ کیوں ہم ان مقاصد کے حصول میں اب تک ناکام ہیں؟


جذبہ بھی ہے، صلاحیت بھی ہے، دستور بھی ہے، منشور بھی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شائد نیت اور خلوص نہیں۔۔۔۔۔کیونکہ ہم ایک دوسرے کے خلاف اس حد تک صف آرا ہو چکے ہیں کہ نہ آگے بڑھ سکتے ہیں اور نہ پیچھے ہٹ سکتے ہیں۔


اللہ پاکستان کی اور پاکستانیوں کی حفاظت فرمائے۔ آمین

12 views0 comments

Recent Posts

See All

گمان

https://www.facebook.com/permalink.php?story_fbid=2277218209001739&id=568666729856904&notif_id=1555457837610617&notif_t=page_post_reaction

Opmerkingen


© 2019 by Anayat Bukhari

bottom of page