میانہ روی
- Anayat Bukhari
- Jun 11, 2018
- 1 min read
آلو بخارا گرمیوں میں تیار ہونے والا ایک اہم پھل ہے۔ خیبر پختونخواہ اسکی پیداوار میں باقی علاقوں سے آگے ہے۔مختلف جسامت اور ذاائقوں کے ساتھ یہ پھل باغات میں اگایا جاتا ہے لیکن خودرو درخت بھی بڑی مقدار میں پیداوار دیتے ہیں۔ درخت پر ہی پکنے کے بعد اتارا جانے والا پھل زیادہ میٹھا اور رسیلا ہوتا ہے۔
زرعی اعدادوشمار کے مطابق آلوبخارے کی پیداوار نشیب و فراز کا شکار رہی ہے۔ اسکی کئ وجوہات میں سے بڑی وجہ سرکاری عدم توجہی ہے۔ ریسرچ کے زریعہ نیئ اقسام متعارف نہیں کرائ جا رہیں اور پرانی اقسام مختلف بیماریوں کی وجہ سے زیادہ پیداوار نہیں دے پا رہیں۔
ماہرین کے مطابق آلو بخارا بے شمار فوائد کا حامل پھل ہے۔ یہاں تک کہ بڑھاپے کے نتیجہ میں ظاہر ہونے والے نقائص کو بھی روکتا ہے۔ ذیابیطس اور موٹاپا کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسکے علاوہ بھی متعدد فوائد بیان کئے گئے ہیں۔
البتہ یاد رکھنا چاہئے کہ کسی بھی چیز کا اندھا دھند استعمال فائدہ کی بجاۓ نقصان کا سبب بن جاتا ہے۔ بالکل اسی طرح جیسے ضرورت سے زائد افطاری ہلنے جلنے کے قابل بھی نہیں چھوڑتی۔ آلو بخارا بھی گردے اور پتہ میں پتھری رکھنے والوں کے لئے سخت نقصان دہ ہے۔ بلکہ اس بیماری کی طرف رجحاں رکھنے والوں کو بھی اسکے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیۓ۔میانہ روی ایک ایسا اصول ہے جو عمل کرنے والوں کو بہت سی مصیبتوں سے بچا لیتا ہے۔

Comments