top of page

!اور قائداعظم بچ گئے۔۔۔۔

Writer's picture: Anayat BukhariAnayat Bukhari

قائداعظم نے فرمایا

اور قائداعظم بچ گئے۔۔۔۔۔۔۔!


بلا شبہ قائداعظم محمد علی جناح نے بر صغیر کے مسلمانوں کو انگریز اور ھندوکے چنگل سے آزادی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اگروہ نہ ہوتے تو شائد آج بھی برصغیر کا سیاسی نقشہ 1947ء سے قبل والا ہی ہوتا۔ اس بے مثال خدمت کے لئے پاکستان کے عوام نسل در نسل قائداعظم کے احسان مند رہیں گے۔

قائداعظم کے بہت سے فرمودات ہم پڑھتے بھی ہیں اور سمجھتے بھی ہیں لیکن ان پر عمل کرنا شائد کوئی بھی ضروری نہیں سمجھتا۔ یہی وجہ ہے کہ مشرقی حصہ ہم نے کھو دیا لیکن اب بھی معاملات سدھارنے کی طرف پیش قدمی دکھائی نہیں دیتی۔

قائداعظم نے قیام پاکستان کی تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کر کے جو کارنامہ سرانجام دیا وہ یقینا انکی نجات کا ذریعہ بنے گا، انشاءاللہ۔ کروڑوں پاکستانیوں کی دعائیں اسکے علاوہ ہیں جودل سے انکے لئے نکلتی ہیں۔ لیکن قائداعظم خود بھی خوش قسمت رہنما تھے۔ 25 دسمبرانکی تاریخ پیدائش ہے جوپاکستان میں باقاعدگی سے منائی جاتی ہے۔ دیگرکامیابیوں کے علاوہ انکی ایک بڑی خوش قسمتی یہ تھی کہ وہ پاکستان کو آزادی سے ہمکنار کرنے کے بعد صرف ایک سال ہی زندہ رہے۔

برصغیر پاک و ہند کی روایات کے مطابق محسنوں سے اچھا سلوک نہیں کیا جاتا۔ مثالیں ہمارے سامنے ہیں؛ ہندوستان میں گاندھی کا قتل، بنگلہ دیش میں شیخ مجیب کا قتل ۔۔۔۔۔۔اور قائداعظم بچ گئے، الحمدللہ۔

اللہ تبارک وتعالیٰ نے انہیں عزت دینا تھی اسی لئے قتل ہونے، کرپشن کے الزام میں گرفتاری اور برصغیرکے مسلمانوں کے مفادات کے خلاف کام کرنے کے الزام میں سزا سے پہلے ہی اللہ نے اس عظیم رہنما کو اپنے پاس بلا لیا۔ اللہ انکی قبر کو نور سے بھرے اور ہمیں انکے دئے رہنما اصولوں کے مطابق پاکستان چلانے کی توفیق عطا فرمائے، آمین

46 views0 comments

Recent Posts

See All

گمان

https://www.facebook.com/permalink.php?story_fbid=2277218209001739&id=568666729856904&notif_id=1555457837610617&notif_t=page_post_reaction

تعليقات


© 2019 by Anayat Bukhari

bottom of page