top of page

اور اب شناختی کارڈ کو عزت دو۔۔۔۔؟

Writer's picture: Anayat BukhariAnayat Bukhari


قومی شناختی کارڈ کو عزت دو

اب شناختی کارڈ کو عزت دو۔۔۔۔۔۔۔۔؟


بیروں ملک سبز پاسپورٹ کا رونا تو عام ہو چکا- اگرچہ اسکی بے قدری کے زمہ دار ہم خود ہیں لیکن بے قدری غیر ملکیوں کے ہاتھوں ہوتی ہے۔ جبکہ قومی شناختی کارڈ ہمارے وطن نے دیا اور اسی وطن عزیز میں یہ بے قدری کا شکار ہے۔


زوالفقار علی بھٹو نے جہان متفقہ آئین دیا وہیں قومی شناختی کارڈ بھی متعارف کرایا تا کہ ہر شہری کو اس ملک کا باقاعدہ شہری تسلیم کرنے میں کوئ عذر باقی نہ رہے۔ مشرف کا واحد کارنامہ نادرا کا قیام تھا۔ اس اقدام کے زریعہ مارچ 2000 میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ قومی ڈیٹا بیس کو محفوظ کرنے کی راہ ہموار ہوئ۔ کروڑوں ڈالرز کے خرچ سے شروع کیا جانے والا منصوبہ ہر شہری کا مکمل ریکارڈ رکھنے کے علاوہ سیکورٹی اور ترقیاتی منصوبہ بندی کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ 11000 افراد اور 800 سے زائد سینٹرز پر مشتمل یہ ادارہ شہریوں کو بڑی سہولت دے سکتا ہے لیکن اس سے کما حقہ استفادہ کرنے کی بجاۓ لوگوں کو آج بھی پٹواری بادشاہ کے حضور ڈنڈوت بجا لا نے پر مجبور کیا جاتا ہے۔


زمینوں کے معاملات ہوں یا سکونتی معاملہ ہرکام پٹواری سے شروع ہو کر پٹواری پر ختم ہوتا ہے۔ ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ کے لئے آج بھی ہر بچے کے والدین جوتیاں چٹخانے پر مجبور ہیں۔ تحصیل، پٹواری، گورداور، تحصیلدار، اے سی اور ڈی سی کے دفاتر کے مسلسل چکر لگاۓ بغیر بچہ تعلیم جاری نہیں رکھ سکتا۔ کیا نادرا کا ڈیٹا اس قابل بھی نہیں کہ اسکے جاری کردہ کارڈ پر لکھے مستقل پتہ کو ڈومیسائل کا متبادل تسلیم کر لیا جاۓ؟


تازۃ ترین خبروں کے مطابق سویڈن نے اپنے شہریوں کو دفتری جھنجھٹوں اور کاغذی کاروائیوں سے بچانے کے لئے مایکرو چپ متعارف کرادی ہے۔ اب تک 3500 سے زائد افراد یہ چپ اپنے جسم میں لگوا چکے ہیں۔ اب انہیں جیب میں رقم رکھنے، بینک کارڈ یا شناختی کارڈ رکھنے کی ضرورت نہیں رہی۔ سفر کے لئے ٹکٹ ، خود کار شناختی عمل اور رقم کے بوجھ سے بے نیاز یہ چپ ان سمارٹ پیپلز کو آزادی کے ساتھ گھومنے کی سہولت دیتی ہے۔


کاش کے ہم بھی پرانی روحوں سے چھٹکارا پا سکیں اور نئے اداروں کے قیام سے پہلے پرانے اداروں کی اصلاح کر لیں ۔ ہر فرد اور ہر ادارے کے ذمہ کام کو پوری تندہی سے سرانجام دینا یقینی بنایئں۔ لیکن کیسے؟ ہر ادارہ اپنی ذمہ داری دوسرے پر ڈالنے میں مہارت رکھتا ہے۔ تو پھر۔۔۔۔۔؟۔۔۔ان شاءاللہ اگلی دفعہ۔


پاکسوچ اپنایئے۔۔۔۔ پاکسوچیئے

14 views0 comments

Recent Posts

See All

گمان

https://www.facebook.com/permalink.php?story_fbid=2277218209001739&id=568666729856904&notif_id=1555457837610617&notif_t=page_post_reaction

Comments


© 2019 by Anayat Bukhari

bottom of page