top of page

آخر کار

Writer's picture: Anayat BukhariAnayat Bukhari

Updated: Jul 30, 2018


We need to keep the balance

آخر کار۔۔۔۔۔۔۔۔:


الیکشن 2018 کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آ چکا ہے۔ تحریک انصاف کے سوا تمام سیاسی جماعتیں اپنے تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں۔ ان میں کچھ درست بھی ہونگے اور کچھ غلط فہمی پر مبنی یا من گھڑت بھی ہونگے۔ لیکن کیا وقت کی سوئ کو یہیں روک دینا دانشمندی ہے؟

پاکستان کی بہتری کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرنا ہو گا۔ پاکستان کی بہتری اسی میں ہے کہ سسٹم کو جاری رکھا جاۓ۔ بےشک نتائج کو چیلنج کریں، احتجاج کریں یا اسمبلی میں اپنی آواز بلند کریں۔ تحریک انصاف کو حکومت بنانے دیں تا کہ انہیں بھی آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو سکے۔ اور اگر وہ پاکستان کو واقعی اچھا بنا دیں تو کسے اعتراض ہو سکتا ہے؟


اچھی بات یہ ہے کہ قومی اسمبلی میں آج کی سیاست میں سرگرم تقریبا سب ہی اہم نام شامل ہیں؛ آصف علی ذرداری، شہباز شریف، عمران خان ، کالد مقبول کے نام نمایاں ہیں۔ اس طرح پارلیمنٹ کو وہ بیلنس میسر آ گیا ہے جو اس سے پہلے نہیں تھا۔ یہ بہتریں موقع ہے کہ یہ لوگ اسمبلی میں بیٹھ کر معاملات کو بہتری کی طرف لے جانے کی کوشش کریں، اسمبلی کی کھوئ ہوئ عزت کو بحال کریں اور پاکستان کی خدمت کرنے کے دعویٰ کو سچ ثابت کر دکھائیں۔


ان پختہ کار سیاستدانوں سے یہ امید کی جا سکتی ہے کہ یہ گزشتہ اسمبلی کی موجودگی میں کی جانے والی دھرنے اورالزامات کی سیاست کو نہیں دہرائیں گے اور ملکی معا ملات کو مل جل کر چلانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔ یہی وہ ضرورت ہے جسکی عدم موجودگی سیاسی خلفشار اور عدم استحکام کا ذریعہ بنی۔ آئیے! پچھلی غلطیوں کو دہرانے کی بجاۓ ان سے سبق سیکھیں اور ضدی بچے کی بجاۓ حوصلہ مند اور اعلیٰ پاۓ کی سیاست کی روایت ڈالیں۔ اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔ آمین


18 views0 comments

Recent Posts

See All

گمان

https://www.facebook.com/permalink.php?story_fbid=2277218209001739&id=568666729856904&notif_id=1555457837610617&notif_t=page_post_reaction

תגובות


© 2019 by Anayat Bukhari

bottom of page