کشمیر سے یکجہتی کرنے سے پہلے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا
رواج۔۔۔۔؟
کسی دن کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے ہمارے ہاں چھٹی کر دینا رواج بن چکا ہے۔ اگرچہ کشمیر کی آزادی کا خواب ہر کشمیری کی طرح ہر پاکستانی کی آنکھوں میں سجا ہوا ہے لیکن چھٹی کا اعلان کر دینا کشمیر کو آزاد کرانے کے لئے کافی نہیں۔ پرانے پاکستان میں اس دن کچھ سرکاری کارگزاری بھی نظر آ جاتی تھی لیکن شاید نئے پاکستان میں اسے بھی فضول خرچہ سمجھا جانے لگا ہے۔
بھلے سے اس دن چھٹی بھی منا لیں لیکن کشمیر سے یکجہتی سے پہلے قومی یکجہتی کا عملی مظاہرہ بھی تو دکھا دیں۔ اسکی سب سے زیادہ ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ قوم متحد ہو تو جزبے بلند ہوتے ہیں۔ جزبہ بلند ہو تو ہر جابر، ظالم اور سفاک کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
اللہ کے پیارے رسول ﷺ کا فرمان ہے کہ "مجھے اللہ کی طرف سے دشمن پر ایک ماہ کی مسافت سے رعب عطا کیا گیا"۔
یا اللہ ہمیں ایسا اتحاد نصیب کر کہ دشمن مرعوب ہو کر خود کشمیر ہمارے حوالے کر دے، آمین
Comments