![](https://static.wixstatic.com/media/a4fde3_ac4352aac2974eba810af2d8215a379a~mv2.jpg/v1/fill/w_800,h_480,al_c,q_85,enc_avif,quality_auto/a4fde3_ac4352aac2974eba810af2d8215a379a~mv2.jpg)
قرآن کی ابتدا ہی الحمد للہ کے الفاظ سے ہوتی ہے۔اسکے علاوہ بھی متعدد مقامات پر الحمد للہ کہنے کی تلقین کی گئ ہے۔ حدیث شریف میں اس کی مزید صراحت کی گئ ہے۔
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ لاَ يَشْكُرُ اللَّهَ مَنْ لاَ يَشْكُرُ النَّاسَ
4811 سنن أبي داود كِتَاب الْأَدَبِ باب فِي شُكْرِ الْمَعْرُوفِ
یعنی جس نے لوگوں کا شکر ادا نہیں کیا اس نے اللہ کا شکر ادا نہیں کیا۔ اس میں شک نہیں کہ یہ ادب ہمارے معاشرے میں ہی نہیں بلکہ غیراسلامی معاشرے میں بھی عادت بن چکا ہے۔ ہر چھوٹی سے چھوٹی بات پر بھی شکریہ اور تھینک یو کہہ دیا جاتا ہے۔ پھر بڑی خدمت پر شکریہ کہنے میں بخل کیوں؟
ہر شخص اللہ کی دی ہوئ توفیق کے مطابق کوئ نہ کوئ اچھا کام کرتا ہے۔ یہ کسی پر احسان نہیں ہوتا بلکہ کرنے والے کو احسان مند ہونا چاہیۓ کہ اللہ نے اس سے کوئ اچھا کام کروایا اور مستفید ہونے والوں کو اس کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ اس طرح وہ ثواب کے حقدار بھی ہو جاتے ہیں اور مزید بھلائ کرنے کی طرف حوصلہ افزائ بھی ہو جاتی ہے۔ غلطیاں ہر کوئ کرتا ہے اور سارے کام کسی ایک سے ہوتے بھی نہیں۔ اسکا یہ مطلب نہیں کہ اچھے کام بھی نظر انداز کر دۓ جایئں۔
یہی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ اگر تم شکر کرو گے تو تمہیں مزید دوں گا۔ پھر ہم ناشکری کر کے اس انعام سے محروم کیوں ہو جاتے ہیں؟ آیۓ دیکھیں پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں کس نے کیا بھلائ کی اور انکی کاوش کو تسلیم کرتے ہوۓ شکر ادا کریں۔
1-قائد اعظم محمد علی جناح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تحریک پاکستان کی قیادت کی
2-لیاقت علی خان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھارت کو مکا دکھا کراوقات میں رہنے کا سبق سکھایا
3-محمد ایوب خان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مستحکم حکومت دی اور تربیلہ ڈیم جیسے منصوبے شروع کۓ
4- زوالفقار علی بھٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایٹمی پروگرام کا آغاز، 1973 کا متفقہ آیئن دیا
5-جنرل محمد ضیاءالحق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایٹمی پروگرام کی تکمیل، برفانی ریچھ سے بچاؤ کی لڑائ
6-بےنظیر بھٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مارشل لاء کا راستہ روکا
7- نواز شریف۔۔۔۔۔۔۔۔۔غلامی کے دور کا چنگی سسٹم اور ٹی وی لائسنس کا خاتمہ، موٹروے، ایٹمی دھماکے
8- جنرل پرویز مشرف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نادرا کا قیام ، بلوچستان کے لۓ کچھی کینال منصوبے کا آغاز
9- آصف علی زرداری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سیاست میں رواداری اور برداشت کا نیا دور
10- نواز شریف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ موٹروے اور سی پیک،نئ سفری سہولتیں اور بجلی بحران میں ریکارڈ کمی
11 – آنے والوں کو بھی اپنی ترجیحات کا تعین کرنا ہو گا۔۔۔۔ انتظار کیجۓ
پاکسوچ اپناۓ۔۔۔۔۔۔۔ پاک سوچۓ
Comments