top of page

پاکستان ایک نعمت

Writer's picture: Anayat BukhariAnayat Bukhari

Updated: Aug 14, 2018


عمل سے شکر گزار ہونے کا ثبوت دیں

پاکستان ایک نعمت:

شاید ہم تاریخ بھول چکے ہیں؟ پاکستان کن حالات میں معرض وجود میں آیا اور اسکے لئے کونسی قربانیاں دی گئیں؟ اللہ نے اس ملک کو کس طرح ممتاز کیا ؟ ہماری مسلسل غفلت، وعدہ خلافیوں اور باہمی انتشار کے باوجود اسے کیوں محفوظ رکھا ؟ یہ ایسے سوالات ہیں جنکا جواب آج کے بچے تو کیا شاید بڑے بھی نہیں جانتے۔ اسکی بڑی وجہ ہماری ترجیحات کا بدل جانا ہے۔ اللہ فرماتا ہے:


وَآتَاكُم مِّن كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ ۚ وَإِن تَعُدُّوا نِعْمَتَ اللَّهِ لَا تُحْصُوهَا ۗ إِنَّ الْإِنسَانَ لَظَلُومٌ كَفَّارٌ -

"اور ہم نے تمہیں عطا کیا جو تم نے طلب کیا۔ اور اگر تم اللہ کی نعمتیں گننا چاہو تو نہیں گن سکتے۔ بے شک انسان بے انصاف اور نا شکر ہے۔" ابراہیم 14:34


اب ہم پاکستان کو ایک نعمت نہیں سمجھتے اور اس نعمت کی قدر کرنے کی بجاۓ شکایت کرتے ہیں کہ پاکستان نے ہمیں کیا دیا؟ شاید اسکی وجہ مقتدر طاقتوں کا رویہ بھی ہے لیکن اس میں ہم بھی قصوروار ہیں۔ ہم خود اپنے نما ئندے چنتے ہیں اور پھر خود ہی ان سے بیزاری کا اظہار کرنے لگ جاتے ہیں۔ آج کے دور میں کوئ حکومت سب کچھ نہیں کر سکتی کیونکہ یہ بادشاہت نہیں بلکہ جمہوریت ہے۔ جہاں بھانت بھانت کی خواہشات کے ساتھ ووٹ دۓ اور لیۓ جاتے ہیں۔


ایسے میں کسی بہتری کی امید تب ہی کی جا سکتی ہے جب ہم ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال دیں اور ملکی مفاد کو پیش نظر رکھیں۔ اب نئ حکومت کی آمد آمد ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ پاکستان کو ایک نعمت سمجھے اور سب لوگوں کو بلا تفریق اس ملک کے شہری کی حیثیت سے عزت اور حقوق دے۔ عوام کو بھی ذاتی مطالبات پیش کرنے کی بجاۓ ملکی مسائل پیش کر کے حل کروانے کی کوشش کرنا چاہئے۔


اللہ کا شکر ادا کریں گے تو اللہ اور دے گا۔ انشاءاللہ۔ ذرا سوچئے ! کیا ہم اللہ کی نعمتوں کو شمار کر سکتے ہیں؟؟؟؟؟؟

27 views0 comments

Recent Posts

See All

گمان

https://www.facebook.com/permalink.php?story_fbid=2277218209001739&id=568666729856904&notif_id=1555457837610617&notif_t=page_post_reaction

Comments


© 2019 by Anayat Bukhari

bottom of page