top of page

قیادت کا فقدان

Writer's picture: Anayat BukhariAnayat Bukhari

روضہء رسول ﷺ پر زائرین سلام پیش کرتے ہوئے

قیادت کا فقدان


مغربی دنیا کی طرف سے مقدس ہستیوں کی توہین کوئی نئی بات نہیں۔ کبھی قرآن جلانے کی مہم، کبھی گستاخانہ خاکے اور کبھی اسلامی تعزیرات کے خلاف ہرزہ سرائی ایک معمول بن چکا ہے۔ اسکی وجوہات میں ایک تو یہ ہے کہ مغربی معاشرہ میں زیادہ وہ لوگ ہیں جنہیں مذہب کی اہمیت کا ادراک نہیں دوسرے یہ کہ ان میں ایسے عناصر کی تعداد کافی ہے جو اپنے مقاصد کے حصول کے لئے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔


افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہر دو صورتوں میں قصوروار ہم ہی ہیں۔ پہلی صورت میں اسلئے کہ ڈیڑھ ارب کی آبادی، پچاس سے زائد مسلمان ممالک، دنیا کے پچاس فیصد قدرتی وسائل رکھنے والے اسلام کا ابدی پیغام مغرب میں عام نہیں کر سکے۔ دوسری صورت میں قصوروار اسلئے کہ ہم بغیر سوچے سمجھے انکی سازش کا آلہ کار بن جاتے ہیں اور اپنا ہی نقصان شروع کر دیتے ہیں۔


اسکی بنیادی وجہ ہماری اپنی بدعملی ہے جس کی وجہ سے اللہ نے صالح، باعمل اور متحرک قیادت ہم سے چھین لی ہے۔ نتیجہ ہمارے سامنے ہے کہ کوئی یہود کو گالیاں دے رہا ہے، کوئی ہالوکاسٹ کی تصاویر پوسٹ کر کے یہود کے لئے ہمدردیوں میں اضافہ کر رہا ہے اور کوئی جلسے جلوس کر کے اپنے ہی ملک میں توڑ پھوڑ اور امن وامان کا مسئلہ پیدا کر رہا ہے۔ یہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمان ملکوں کا حال ہے۔ اس طرح مغرب کو یہ ثابت کرنے میں آسانی پیدا کی جا رہی ہے کہ مسلمان عدم برداشت اور تشدد کے قائل ہیں لہٰذا انکے خلاف کاروائی کرنا ضروری ہے۔ حالانکہ جس نبی پاک ﷺ کی حرمت کے لئے ہم یہ راہ اپناتے ہیں اس کی تو یہ تعلیم ہے کہ "پہلوان وہ نہیں جس نے دوسرے کو پچھاڑ دیا بلکہ پہلوان وہ ہے جو اپنے غصہ پر قابو پا لیتا ہے"۔


سوال یہ ہے کہ پھر ہم کیا کر سکتے ہیں؟


1- انفرادی سطح پر حضورﷺ کے روضہء اقدس کی تصاویر اور انکی شان بیان کریں۔ انکی تعلیمات پوسٹ کریں ، شائد کچھ لوگ ہدایت پالیں۔اگر نہیں بھی تو آپ اشاعت اسلام میں حصہ ڈال کر ثواب کے مستحق بن گئے۔


2- ہالینڈ (موجودہ صورت میں) کی مصنوعات کا بائکاٹ کریں۔ مؑعیشت متاثر ہونے لگے تو ہر ایک کو ہوش آ جاتا ہے۔


3- استغفار کی کثرت رکھیں، گناہوں کا ادراک اور ان کو معاف کرانے کی خواہش اللہ کی رحمت کو جوش میں لانے کا سبب بنتی ہے۔

4- قومی سظح پر حکومت باضابطہ ظور پر انکی حکومت سے اس معاملہ کو اٹھائے اور اسکے حل کی سبیل نکالے۔

5- مسلمان ممالک کو اسلامی کانفرنس تنظیم کو فعال بنانے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جائے۔ بغیر اتحاد کے مسلمان ظلم کی چکی میں پستے ہی رہیں گے۔


آئیے !اس پوسٹ کو شئیر کیجئے اور ایسی ہی مزید پوسٹ پھیلا کر دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیجئے۔ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو، آمین

247 views0 comments

Recent Posts

See All

گمان

https://www.facebook.com/permalink.php?story_fbid=2277218209001739&id=568666729856904&notif_id=1555457837610617&notif_t=page_post_reaction

コメント


© 2019 by Anayat Bukhari

bottom of page