top of page
NOORFOUNDATION.png
zarae ablaagh Front cover.png

ذرائع ابلاغ کے آداب

قرآن کی روشنی میں

یوں تو دنیا میں ہر جگہ میڈیا کا درست کے علاوہ غلط استعمال بھی ہو رہا ہے جس کے خلاف آواز بلند کرنے اور اس کا تدارک کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ لیکن وطن عزیز پاکستان میں اس ایجاد کے شتر بے مہار استعمال نے نظریاتی بنیادوں کو ہی خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ حب الوطنی، اخلاقیات، آداب، دین اسلام، رشتوں کا تقدس، باہمی رواداری، وغیرہ سب کچھ ہی اپنی شناخت تیزی سے کھو رہے ہیں۔ اس مادر پدر آزادی کو لگام دینے کے لئے حکومتی اداروں کا اپنا ایک کردار ہے لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مسلمان ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داری کہیں زیادہ ہے۔ ہمیں اپنا اسلامی تشخص نہیں بھولنا چاہئے۔ ہم پہلے مسلمان ہیں اور بعد میں کچھ اور۔۔۔۔۔۔۔قرآن حکیم اللہ تبارک وتعالیٰ کی آخری کتاب ہے۔ اس میں میڈیا کے استعمال اور اس کے آداب سے متعلق بھی ہمہ پہلو ہدایات دی گئی ہیں جو تمام انسانوں کے لئے بالعموم اور مسلمانوں کے لئے بالخصوص مشعل راہ ہیں۔ اس کتاب کے مرتب کرنے کا بنیادی مقصد اللہ عزوجل کی ابلاغیات کے حوالے سے دی گئی ہدایات کو یکجا کر کے پیش کرنا ہے تاکہ ہر مسلمان اپنے ہاتھوں میں پکڑے موبائل اور کمپیوٹر کے استعمال کا جائزہ لے سکے۔ اگر وہ یہ آلات اللہ کی ہدایات کے مطابق استعمال کر رہا ہے تو الحمد للہ کہے اور دوسروں کو بھی ان کے ذمہ دارانہ استعمال کی تاکید کرے۔ لیکن ۔۔۔۔۔۔۔ اگر خدانخواستہ ان آلات کا استعمال اللہ کے حکموں کے خلاف کر رہا ہے تو اپنی اصلاح کر لینا ضروری ہے جو اللہ کو یقیناً پسند آئے گا۔ اللہ کریم سے عاجزانہ طور پہ دعا گو ہوں کہ مجھے اس موضوع کا حق ادا کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ مسلمان بھائی بہنوں کی اصلاح کے لیے کی جانے والی اس کاوش کو شرف قبولیت عطا فرمائے۔ پیارے وطن پاکستان کے معاشرے کو خصوصاً اور تمام انسانوں کو عمو ماً اس ایجاد کے منفی استعمال سے محفوظ فرمائے تا کہ دنیا امن و سکوں کا گہوارہ بن جائے۔ آمین یا رب العالمین

© 2019 by Anayat Bukhari

bottom of page