Anayat Bukhari
![shajra front.jpg](https://static.wixstatic.com/media/a4fde3_670fdb4b08f9473e8fc9e82d6252cac0~mv2_d_1889_2776_s_2.jpg/v1/fill/w_350,h_490,al_c,q_80,usm_0.66_1.00_0.01,enc_avif,quality_auto/shajra%20front.jpg)
انسان کی ہمیشہ یہ خواہش رہی ہے کہ وہ اپنی اساس کے متعلق صحیح طور پر جان لے کہ وہ کون ہے؟ کہاں سے آیا؟ کون اسکا قریبی ہے اور کس کے ساتھ اسکا تعلق دور کا ہے؟ وغیرہ۔ اسی جستجو نے علم انساب کی بنیاد رکھی اور اپنے سلسلہء نسب کو جاننا حصول علم کا حصہ قرار پایا۔ لیکن انسان اپنی فطرت کے سبب جلد ہی درست راہ سے بھٹک گیا اور حسب ونسب پر فخر کرنے لگا۔چنانچہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے قرآن مجید کے اندر تنبیہ فرما دی:
يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُم مِّن ذَكَرٍ وَأُنثَىٰ وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا ۚ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِندَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ - 49:13
"اے لوگو! بے شک ہم نے تمہیں پیدا کیا ایک مرد اور ایک عورت سے۔اور تمہارے قبیلے اور قومیں بنائیں تاکہ تم پہچان سکو ایک دوسرے کو ۔ بے شک تم میں سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو سب سے زیادہ پرہیز گار ہے۔ بے شک اللہ سب سے بہتر جاننے والا اور خبردار ہے۔" الحجرات 49:13
چنانچہ! اس شجرہء نسب کو مرتب کرنے کا بھی یہی مقصد ہے کہ آنے والی نسلیں اپنے بزرگوں کو آسانی سے پہچان سکیں اور انکی مثالی زندگیوں سے رہنمائی حاصل کر سکیں۔ اس سلسلہ میں بہت سے احباب نے تعاون اور رہنمائی فرمائی ؛ بالخصوص محترم سیدعطاءاللہ شاہ بخاری،محترم سید نعیم شاہ بخاری ، محترم سید رحیم شاہ بخاری، محترمہ میمونہ بخاری اور سیدہ حلیہ بخاری کا ذکر کرنا اہم ہے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ تمام معاونین کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور انہیں اجر عظیم عطا فرمائے، آمین۔
ترتیب نو میں پہلے سے موجود شجروں سے نہ صرف بھر پور رہنمائی لی گئی ہے بلکہ انکی تصاویر کو نئے مرتب شدہ شجرہ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں مختلف تاریخی کتب اور حوالہ جات سے استفادہ کرتے ہوئے کچھ تصحیح بھی کی گئی ہے۔ ساتھ ہی دستیاب اضافی معلومات کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ مختلف بزرگوں کے حالات زندگی کو بھی شجرہ کا حصہ بنایا گیا ہے تا کہ ہماری آئندہ نسلیں اپنے بزرگوں سے بہتر طور پر روشناس ہو سکیں۔ شامل شجرہ معلومات کی پوری طرح جانچ پڑتال کی گئی ہے ۔ تاہم کسی بھی غلطی کی تصحیح کے لئے سائٹ پر رابطہ کرنے والے کو خوش آمدید کہا جائے گا۔
How to continue the entries:
-
Download the document below
-
Add a new entry by simply copying the previous format and modifying it by changing the details.
-
Fonts used : Arial / Jameel Noori Nastaleeq
-
Urdu keyboard : Urdu Paksign keyboard
03442006411
یہ کتاب کہا مل سکتا ہے
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ