top of page

رزق حلال

عنا یت بخاری

FRONT.jpg

رزق انسانی زندگی کا ایسا پہلو ہے جسکے حلال یا حرام ہونے پر تمام اعمال کا انجام منحصر ہے۔  اس لئے  اسے جتنی اہمیت بھی دی جاۓ کم ہے۔ اس حقیقت کو مدّ نظر رکھتے ہوۓ ہم نے رزق کے تمام  پہلوؤں کو زیر بحث لانے کی کوشش کی ہے۔ ان میں رزق حلال کا تعارف، اہمیت، موجودہ معاشرے میں رزق حلال کے ساتھ رویّہ، اختلاط رزق کے معاشرہ پر اثرات، رزق حلال کے ثمرات اور رزق حلال کے حصول کے لئے  جدّوجہد کے طریقے شامل ہیں۔

حتی المقدور کوشش کی گئی ہے کہ تمام تعلیمات و احکامات اسلامی کو موجودہ دور کے حالات و واقعات کی روشنی میں بیان کیا جاۓ تاکہ آج کے دور کا قاری ان تعلیمات کو آسانی سے سمجھ سکےاور اسکے مطابق اپنی زندگی کے معمولات کی اصلاح کر سکے۔  موجودہ دور میں حرام کے مختلف ذرائع پر بھی ایک ناقدانہ نگاہ ڈالی گئی ہے تاکہ عوام الناس اور بالخصوص نوجوان طبقہ  اسے واقعتاً برائی سمجھ کر اس سے بچنے کی کوشش کریں۔ 

تمام احکامات و تعلیمات  کو بنیادی ماخذ اسلام کے حوالوں سے بیان کرنے کی سعی کی گئی ہے تا کہ کسی قسم کا شک و شبہ نہ رہے۔  اس بات کو زیادہ مؤثر اور  با مقصد بنانے کے لئے موقع کی مناسبت سے آیات قرآنی اور حدیث مبارکہ کا عربی متن  بھی نقل کیا گیا ہے اور پھر ساتھ ہی اسکا اردو ترجمہ  بھی پیش کر دیا گیا ہے تا کہ اردو دان طبقہ کو سمجھنے میں آسانی ہو۔  قرآنی آیات کا ترجمہ جناب شاہ عبدالقادر علیہ ا لرحمۃ کے ترجمہ "موضح ا لقرآن" سے لیا گیا ہے جو اردو زباں میں سب سے پہلا اور مستند ترجمہ ہے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری اس حقیر سعی کو قبول فرماۓ اور ہمیں دین مبین کی فہم و بصیرت سے نوازے۔ آمین

Comments

Share Your ThoughtsBe the first to write a comment.

© 2019 by Anayat Bukhari

bottom of page