![](https://static.wixstatic.com/media/11062b_46d3e749db4d4169987b00279493eaa7f000.jpg/v1/fill/w_1920,h_1080,al_c,q_90,enc_avif,quality_auto/11062b_46d3e749db4d4169987b00279493eaa7f000.jpg)
Anayat Bukhari
![rafique sahab book cover.png](https://static.wixstatic.com/media/a4fde3_6ad32f09e3804320ae9e92abd72e54b9~mv2.png/v1/fill/w_337,h_473,al_c,q_85,usm_0.66_1.00_0.01,enc_avif,quality_auto/rafique%20sahab%20book%20cover.png)
خاتم النبیین حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ کی حیات مبارکہ کے اتنے پہلو ہیں کہ کسی ایک پہلو کو مکمل طور پر بیان کرنے کا حق ادا کرنا بھی مشکل ہے۔ لیکن آپ ﷺ کی زندگی کا ہر پہلو ہی اتنا اہم ہے جسے جانے بغیر اس پر عمل کرنا ممکن نہیں اور آپ ﷺ کے اسوہء حسنہ پر عمل کئے بغیر دعویٰ ایمان مکمل نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ابتدائے اسلام سے لے کر آج تک رسول اللہ ﷺ کی حیات مبارکہ پر کتابیں لکھی جاتی رہی ہیں اور یہ سلسلہ قیامت تک چلتا رہے گا۔
مبارک ہیں وہ لوگ جو پیغمبر آخر الزمان ﷺ کی حیات مبارکہ کے مختلف گوشوں پر قلم کشائی کر کے آنے والی نسلوں تک اسے منتقل کرنے کی خدمت انجام دیتے ہیں۔ یہ اسلامی تاریخ کی لمحہ بہ لمحہ داستان ہے جسے جانے بغیر دین اسلام جیسی عظیم نعمت کی قدرومنزلت کا ادراک کرنا مشکل ہے۔
محترم محمد رفیق احمد خان ایڈووکیٹ کی اسلامی تاریخ پر کی گئی یہ فکری کاوش بلا شبہ ایک قابل قدر اضافہ ہے۔ رسول اللہ ﷺ کی عسکری زندگی اور جنگی حکمت عملی کو مختصر مگر موثر اور ہرعمر کے قاری کے لئے قابل فہم انداز میں پیش کرنا مصنف کے پیغمبر اسلام ﷺ سے محبت کا عملی ثبوت ہے۔
It's a great work on Islamic history by respectable author Nuhammad Rafiq Ahmed Khan. Allah Reward him in abundance.
Very nice!