top of page
![](https://static.wixstatic.com/media/11062b_46d3e749db4d4169987b00279493eaa7f000.jpg/v1/fill/w_1920,h_1080,al_c,q_90,enc_avif,quality_auto/11062b_46d3e749db4d4169987b00279493eaa7f000.jpg)
Anayat Bukhari
+92 333 832 5900
Summary:
اگر عقائد صحيح نہ ہوں تو انسانی نيکيوں کی ساری عمارت بے بنياد ہے ۔ ايمان کے بغير عمل سرسبز نہيں رہ سکتا۔
عقائد کی درستی کے دو طريقے ہيں ؛ وعظ و نصيحت اور کتب بينی۔ ميں نے خيال کيا کہ وعظ و نصيحت کے ساتھ ساتھ عقائد پر ايک مختصر کتاب لکهنا مناسب ہو گا جسے تعليم يافتہ مسلمان ايک دو مجلسوں ميں پڑھ کر اپنے ايمان اور عقائد کا جائزہ لے سکيں اور جہاں ضرورت ہو تصحيح کر سکيں۔
نيز اس خيال سے قلم اٹهايا کہ تبليغ کے ان دونوں طريقوں سے شائد کسی کو فائدہ پہنچے جو ميرے لئے ذريعہء نجات و مغفرت بن جائے۔
يا اللہ! ہميں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما اور ہماری سيدھے راستہ کی طرف رہنمائی فرما دے۔ توفيق دينے والا اللہ ہی ہے، اسی پر ميرا بهروسہ ہے اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔
Comments (1)
bottom of page
توحید کی اہمیت، ایمان کی حقیقت اور اس کے مختلف پہلوؤں پر اعلیٰ حضرت کی یہ تالیف پڑھنے کے قابل ہے۔ ایمان کا دعویٰ رکھنے والے بھی صحیح معلومات نہ ہونے کی وجہ سے شرک میں ملوث ہو جاتے ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ توحید کا درست مقام سمجھنے کے لئے اس کتاب کا مطالعہ کیا جائے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم و مغفور کی قبر کو نور سے بھرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین