![](https://static.wixstatic.com/media/11062b_46d3e749db4d4169987b00279493eaa7f000.jpg/v1/fill/w_1920,h_1080,al_c,q_90,enc_avif,quality_auto/11062b_46d3e749db4d4169987b00279493eaa7f000.jpg)
Anayat Bukhari
Summary:
قرآن اللہ تبارک وتعالیٰ خالق کل کائنات کا کلام ہے ۔ بنی نوع انسان بھی اللہ کی تخلیق کردہ مخلوق ہے۔ اس لحاظ سے اللہ رب العزت مکمل قدرت رکھتا ہے۔ اگر وہ چاہے تو کوئی انسان اسکی مرضی کے خلاف کوئی عمل نہیں کر سکتا۔ لیکن وہ رحیم اور کریم ہے ۔ اسی لئے اس نے انسان کو محدود اختیار دے کر زمین پر خلیفہ بنا دیا۔ انسان کو طاقت کے زور پر راہ راست پر لانے کی بجائے اپنے کلام کو دلیل سے مزین کر دیا ۔ تا کہ ہم غور کریں اور اللہ کی دی ہوئی عقل کو استعمال کرتے ہوئے سیدھا راستہ اختیار کریں۔
اس کتابچہ "برہان" میں بھی قرآنی دلائل کے ذریعہ نبی آخرا لزمان محمدالرسول اللہﷺ کی ختم نبوت کا اقرار کیا گیا ہے اور آپ ﷺ کے بعد دعویٰ نبوت کرنے والے کے جھوٹ کو آشکارا کیا گیا ہے۔ ہر مسلمان کو ختم نبوت کے بارے میں اپنا زہن صاف کر لینے کے لئے اس کا مطالعہ کر لینا چاہئے تاکہ روز قیامت عنداللہ سرخرو ہو سکیں۔
الحمد للہ! آج پاکستان سمیت متعدد مسلمان ممالک میں ختم نبوت پر وار کرنے والے مرزا غلام احمد قادیانی اور اسکے پیروکاروں کو غیر مسلم قرار دیا جا چکا ہے اور امت مسلمہ کی اکثریت اسکے مکروفریب سے آگاہ ہو چکی ہے۔ اس مرحلہ تک پہنچنے میں علماء حق اور سرفروش مسلمانوں کی قربانیوں اور کاوشوں کا بڑا دخل ہے۔
اسی سلسلہ کی ایک کڑی حضرت مولانا سید نعمان شاہ رحمۃ اللہ علیہ بھی تھے جنہوں نے 1951ء میں لاہور میں قادیانیت کے رد میں اور مسلمانوں میں اس کفر کی آگاہی کیلئے مہم چلائی۔ "برہان" بھی اسی مہم کا حصہ تھی ۔ یہ اس وقت شائع کی گئی جب قادیانیت کے خلاف بات کرنا بھی جرم تھا۔ اللہ تعالیٰ انہیں اجر عظیم عطا فرمائے اور انکی قبر کو نور سے بھرے۔ آمین